شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب کو فون مسئلہ کشمیر پر گفتگو

بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 06, 2019
بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، وزیر خارجہ۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی رپورٹس، ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندہی کر رہی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 ہفتوں کے کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔