1174 ارکان اسمبلی میں سے ایک تہائی ارکان نے گوشوارے جمع کرائے

الیکشن کمیشن کی باربار تنبیہہ کے باوجود ارکان پارلیمان کی عدم دلچسپی

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن کے خاتمے میں 27 ستمبر کو 3روز باقی رہ گئے۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ارکان اسمبلی کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن کے خاتمے میں 27 ستمبر کو 3روز باقی رہ گئے۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اورچاروں صوبائی اسمبلیوںکے1174ارکان میں سے جمعے تک400کے لگ بھگ ارکان نے گوشوارے جمع کرائے۔




ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے11مئی اور بعدازاں ضمنی انتخابات میں کامیاب تمام ارکان اسمبلی کو30ستمبر تک اپنے مالیاتی حسابات اوراثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی ہے، اب تک 1174 ارکان میں سے تقریباً 400 ارکان نے گوشوارے کمیشن میںجمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے باربار تنبیہہ کی جارہی ہے کہ30ستمبر سے قبل گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
Load Next Story