مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دوران معاوضہ نہیں ملے گا

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ لیں گے


Abbas Raza/ September 06, 2019
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ لیں گے

ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ کے لیے کام کے دوران پی سی بی سے معاوضہ نہیں ملے گا۔

قبل ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بورڈ کی جانب سے کراچی کنگز کی کوچنگ کی اجازت دے دی گئی تھی، تاہم اس دوران ان کو پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی تنخواہ نہیں ملتی تھی، مصباح الحق بھی اگر کسی فرنچائز کے ساتھ وابستہ ہوجاتے ہیں تو پی ایس ایل شروع ہونے سے پانچ روز قبل اور دو روز بعد تک کی تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق کی ماہانہ تنخواہ 32 لاکھ کے قریب ہے۔ پی سی بی نے دوہری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کرکٹرز کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن مصباح الحق کے معاملے میں یو ٹرن لیتے ہوئے انہیں پی ایس ایل میں بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں