طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہےامریکی سفیر

امریکا وزیرستان کے لوگوں کیلیے زرعی پروگرام شروع کررہا ہے،رچرڈ اولسن


Staff Reporter September 28, 2013
پاکستان اور بھارت کے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔امریکی سفیر:فوٹو : فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکا وزیرستان کے لوگوں کیلیے زرعی پروگرام شروع کررہا ہےروزگار کے جتنے مواقع ہوں گے دہشت گردی اتنی کم ہوگی۔وہ جمعے کوکراچی میں انگلش اسپیکنگ یونین پاکستان(ای ایس یوپی) سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ای ایس یو پی کے صدرعزیز میمن،سینئرنائب صدر بیرام ڈی آواری اور سیکریٹری جنرل ماجد عزیز بھی موجودتھے۔



امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پشاورمیں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ترقیاتی کام کرارہے ہیں، فاٹا میں ایک پروجیکٹ شروع کررہے ہیں،جس سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ پاک بھارت تعلقات اورنواز شریف اور منموہن سنگھ کی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانھوں نے کہاکہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |