راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، عدالت


ویب ڈیسک September 06, 2019
راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، عدالت۔ فوٹو : فائل

عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے بیرون ملک جانے کے لیے مشروط اجازت مانگی تھی اور ای سی ایل سے ایک دفعہ نام نکالنے کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں