وزیراعظم اور آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیرخارجہ، وزیردفاع اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے


ویب ڈیسک September 06, 2019
وزیراعظم اورآرمی چیف نے جوانوں اورشہدا کے خاندانوں سے بات چیت کی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بات چیت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیرخارجہ، وزیردفاع اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکے معصوم شہریوں پر مظالم ڈھا رہاہے ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بد ترین مثال ہے جب کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی مس ایڈوانچر کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں