کراچی میں نالوں کی صفائی مکمل کرلی اب کچرا اٹھایا جائے گا علی زیدی

وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کررہی ہے، علی زیدی

وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کررہی ہے، علی زیدی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم کے پہلے مرحلے میں شہرکےنالوں کی صفائی مکمل کرلی ہےاور دوسرے مرحلے میں شہر کاکچرا اٹھایا جائے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت تین 'کے' یعنی کشمیر، کراچی اور کچرا کی لڑائی ہے جوبہرصورت جیتی جائے گی، کراچی کی 65 فیصد آبادی غیر منصوبہ بندی والےعلاقوں میں رہتی ہے تاہم وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کر رہی ہے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ کلین کراچی مہم کے پہلے مرحلے میں شہرکےنالوں کی صفائی مکمل کرلی ہے، نالوں کی صفائی کے باعث بارش کےدوسرے اسپیل میں پانی رکا نہیں بلکہ بہہ گیا اور اب دوسرے مرحلے میں شہر کاکچرا اٹھایاجائے گا۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ سوکس مضمون کے فقدان کاہے جوآج کل کےابتدائی نصاب سےختم کردیاگیاہے، سوکس کا مضمون ختم ہونےسےمعاشرے سےسوک سینس ختم ہوگئی ہے۔
Load Next Story