اے این پی نے اعظم ہوتی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پارٹی قیادت پربے بنیاد الزامات عائد اورکارکنوں میں بغاوت پیدا کرنیکی کوشش کی، متن

شوکاز نوٹس اعظم ہوتی کی رہائش گاہوں پر پہنچادیا گیا، فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے سابق مرکزی صدر اسفندیارولی خان سمیت پارٹی قیادت پرعام انتخابات میں شکست کی ذمے داری عائدکرنے اور اسفندیار ولی سے پارٹی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا مطالبہ کرنے پر مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیراعظم خان ہوتی کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی عبوری صدربشیراحمد مٹہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جمعے کواعظم خان ہوتی کو جاری کیا گیا جوانھیں انکی مردان اور پشاور دونوں جگہوں پر واقع رہائش گاہوں پر پہنچادیا گیا، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ''انھوں (اعظم خان ہوتی) نے پارٹی قیادت پربے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، ورکروں میں پارٹی کے خلاف بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی۔




یہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے7 روز کے اندر وہ اپنی پوزیشن واضح کریں کہ انھوں نے اپنی رائے کا اظہار ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے کیوں کیا جبکہ وہ پارٹی کے تھنک ٹینک کے رکن بھی ہیں اور دیگر فورمز پر بھی اظہار خیال کرسکتے تھے۔
Load Next Story