پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے اپنی ساکھ بحال کر لی نازیہ علی

ناظرین ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں کو پسند کرنے لگے ہیں، ایکسپریس سے بات چیت


Cultural Reporter August 30, 2012
ناظرین ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں کو پسند کرنے لگے ہیں، ایکسپریس سے بات چیت. فوٹو: فائل

ماڈل واداکار نازیہ علی نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے' ناظرین ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں کو پسند کرنے لگے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پاکستانی ڈرامہ کے حوالے سے ایکسپریس سے بات چیت کر رہی تھیں۔ نازیہ علی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل تو ایسے لگ رہا تھا کہ بھارت فلموں کی طرح اپنے ڈراموں کے ذریعے پاکستانی نوجوان نسل کو اپنے سحر سے نکلنے نہیں دیگا۔

اس کے برعکس پاکستانی ڈراموں کے موضوعات سول سوسائٹی کے کرداروں سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ پاکستانی پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز نے ہمت نہیں ہاری اور پہلے سے زیادہ محنت کر کے ٹی وی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ فی الحال میری ساری توجہ ایکٹنگ پر ہے اگر بطور اینکر آفر ہوئی تو اس بارے میں بھی ضرور سوچوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |