پنجاب میں اسکولوں اورکالجوں میں آدھے آستین کی قمیض اورنیکرپہننے پرپابندی عائد

ڈینگی کے تدارک کے لیےضروری عملہ فوری طورپر بھرتی کیاجائے،شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف۔ فوٹو:اے پی پی

KARACHI:

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب کےاسکولوں اورکالجوں میں آدھےآستین کی قمیض اورنیکرپہننے پر پابندی لگانے کاحکم دے دیا ۔


لاہورمیںوزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری محکمے دوستمبرکو''انسداد ڈینگی ڈے'' کےسلسلے میں کھلے رہیں گے۔اس دن سیمینار اورورکشاپس کا اہتمام کیا جائےگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کے لیےضروری عملہ فوری طورپر بھرتی کیاجائے جبکہ اسپتالوں میں بھی انتظامات مکمل ہونے چاہیئں۔

Recommended Stories

Load Next Story