پشاور میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی صوبائی حکومت

ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ


ویب ڈیسک September 06, 2019
ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کے ترجمان نے پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مذکورہ رپورٹس حقائق کے برعکس ہیں، ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔


ترجمان نے کہاکہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جوبیس فیصد سے کم ہو کر اب تقریبا ً پانچ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔جولائی اور اگست 2019 کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں 2632 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تصدیق شدہ آئی جی جی ، آئی جی ایم کیسز کی تعداد صرف 408 تھی اور ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ ستمبر2019 کے دوران اب تک پشاور کے حساس ترین علاقوں سے 1944 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں تصدیق شدہ آئی جی جی، آئی جی ایم کیسز کی تعداد 78 ہے اور ابھی تک کوئی بھی موت واقع نہیں ہو ئی ۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اورنجی ٹی وی چینل پر زمینی حقائق کے برعکس محض پروپیگنڈے پر مبنی رپورٹس چلائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں