میدان میں داخل ہوکر شکیب کو پھول پیش کرنے والا شائق گرفتار

تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی، سیکیورٹی افسر حسین امام

تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی، سیکیورٹی افسر حسین امام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیسٹ میچ کے دوران میدان میں داخل ہوکر شکیب الحسن کو پھول پیش کرنے والے شائق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

افغانستان کی اننگز کے دوران فیصل احمد نے سیکیورٹی حکام کو پریشان کرکے رکھ دیا اور آل راؤنڈر بھی خوف زدہ ہوکر امپائر کے پاس بھاگ گئے لیکن بعد ازاں انھیں صورتحال کا اندازہ ہوگیا۔


بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر حسین امام کا کہنا ہے کہ تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی۔

 
Load Next Story