کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب کی تین وکٹیں گیانا واریئرز فتحیاب

شاداب خان نے صرف 16رنز دیکر 3شکار کرتے ہوئے حریف بیٹنگ کی کمر توڑ دی،شیفرڈ اور کرس گرین نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔


Sports Reporter September 07, 2019
شاداب خان نے صرف 16رنز دیکر 3شکار کرتے ہوئے حریف بیٹنگ کی کمر توڑ دی،شیفرڈ اور کرس گرین نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی تباہ کن بولنگ نے گیانا ایمازون واریئرز کی فتح کا راستہ بنا دیا۔


فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 98پر 6وکٹیں گر چکی تھیں،کیموپاول(38) اور کرس گرین(28) نے 21گیندوں پر 48کی شراکت سے ٹوٹل 9وکٹ پر 155تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے قبل شعیب ملک بھی 28رنزکا حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوئے تھے،میک کوئے نے4اور فواد احمد نے 2وکٹیں لیں۔


جواب میں سینٹ لوسیا زوکس کی ٹیم9وکٹ پر 142تک محدود رہی، راکھیم کارنویل 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاداب خان نے صرف 16رنز دیکر 3شکار کرتے ہوئے حریف بیٹنگ کی کمر توڑ دی،شیفرڈ اور کرس گرین نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں