سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

شام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا،قرارداد


September 28, 2013
شام سے متعلق اس قرارداد کے مسودے پر امریکا اور روس میں اتفاق ہوا تھا ۔ فوٹو: فائل

سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے سے متعلق نئی قرارداد منظوری کرلی گئی ہے سلامتی کونسل میں یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی

قرارداد میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ شام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا قرارداد کے مطابق معائنہ کار شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تحویل میں لینے کا عمل شروع کرسکیں گے قرارداد کےمطابق شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا جائزہ منگل سے شروع ہوگا شام نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور شام سے متعلق اس قرارداد کے مسودے پر امریکا اور روس میں اتفاق ہوا تھا تاہم قرار داد دونوں ممالک میں ہونےو الے معاہدے کی روشنی میں منظور گئی ہے اور قرار داد پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں شام کوپابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں