مقبوضہ کشمیر میں 500 ہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے

مزید5ہزار کودیے جانے کا منصوبہ،رٹائرڈ فوجیوں کوزمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں، منصور ڈار


شبیر حسین September 07, 2019
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،وزیرخارجہ و سیکریٹری دفاع کوبلا لیا،بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور۔ فوٹو:فائل

KARACHI: آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے کہا ہے کہ وادی میں 500 ہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ کیلیے وزیرخارجہ و سیکریٹری دفاع کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین رانا شمیم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی،جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری کی نسل کشی ،دوستی بس سروس کی صورتحال اوربھارتی فائرنگ سے جانی ومالی نقصانات پر غور کیا گیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے بتایا کہ ہندوؤں کووادی میں رہائش دی جا رہی ہے،5سوہندوؤں کو ڈومیسائل دے دیئے گئے مزید5ہزار دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |