تحریک انصاف کا اپوزیشن کو عوامی رابطہ مہم سے جواب دینے کا فیصلہ

تمام گرفتار اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کیلیے قانونی راستہ اختیار کریں ، فیصل واوڈا


عامر خان September 07, 2019
اپوزیشن کے گرفتار رہنماؤں کو ممکنہ ریلیف دینے کیلیے’سمجھوتہ‘ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی کا جواب 'عوامی رابطہ مہم' سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اس حوالے سے ملک گیر سطح پر عوامی اجتماعات،ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد شیڈول کے مطابق کے مطابق کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی قیادت نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی یا گرفتار رہنماؤں کو ممکنہ ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی 'سمجھوتہ' نہیں کیا جائے گا تاہم پارلیمنٹ میں اہم امور پر قانون سازی کیلیے اپوزیشن سے رابطے کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری ،نواز شریف ،مریم نواز سمیت تمام گرفتار اپوزیشن رہنما مزید کسی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کیلیے قانونی راستہ اختیار کریں ۔میری رائے میں ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے۔ وہ راستہ پلی بارکینگ کا ہے۔

پی ٹی آئی کے اہم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک ،حکومت پر تنقید اور سیاسی صورتحال کا مختلف اوقات میں مشاورتی مواقع پر جائزہ لے رہی ہے۔ مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کے خلاف جارحانہ سیاسی حکمت اختیار کرے گی۔ عوامی رابطہ مہم وفاقی وصوبائی اور ضلعی سطح پر چلائی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اہم قانونی امور کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے اپوزیشن سے رابطے کرے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |