حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے یکم اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

بجلی کی قیمتوں مین اضافے کا نوٹیفکیشن 30 ستمبرکو جاری ہونے کا امکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 28, 2013
بجلی کی قیمتوں مین اضافے کا نوٹیفکیشن 30 ستمبرکو جاری ہونے کا امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے یکم اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 1.60 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، 201 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے نرخوں میں 1.60 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائےگا، جبکہ 501 سے 800 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 2 روپے فی یونٹ اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 ایک سے 1000 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 2.50 پیسے فی یونٹ، جبکہ 1001 سے 1500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو 3 روپے فی یونٹ اضافہ برداشت کرنا پڑے گا، اضافے کا نوٹیفکیشن 30 ستمبرکو جاری ہونے کا امکان ہے، تاہم تجارتی اورصنعتی صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ یکم اگست سے کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں