سانحہ 12 مئی مقدمے میں اے این پی پی پی اورجماعت اسلامی کے کارکن بھی نامزد

خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں مفرور4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


کورٹ رپورٹر September 07, 2019
خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں مفرور4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فوٹو:فائل

ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے نامعلوم کارکنوں کیخلاف بھی 12 مئی کا مقدمہ منتظم عدالت نے سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کو بھیج دیا۔

خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں مفرور4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ12مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے میں پولیس نے پیپلز پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے 400 / 500 نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا ہے لیکن کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

عدالت نے کیس میں مفرور 4 ملزمان عبدالباری کاکڑ، حبیب اللہ، مشتاق، وکیل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ملزمان میں شامل ہیں،مفرور ملزمان کو 14 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ صدر میں2007 میں مقدمات درج کیے گئے تھے، سانحہ 12 مئی کے 11 مقدمات پہلے اے ٹی سی 7 میں زیر سماعت ہیں جس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر پر چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔