سپریم کورٹ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پر2اکتوبرسے سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ وزیراعظم کوسنیارٹی کے اصول پر آرمی چیف کی تقرری سے روکا جائے


ویب ڈیسک September 28, 2013
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 2 اکتوبر سے درخواست پرسماعت کرے گا، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر سے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سنیارٹی کے اصول پر مسلح افواج کے سربراہ کی تقرری سے روکا جائے، قواعد کے مطابق سینارٹی کی بجائے اہل شخص کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں