حکومت نے تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

تندور صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، ترجمان ایس این جی پی ایل


ویب ڈیسک September 07, 2019
صارفین بلوں کی درستگی کے لیے ایس این جی پی ایل/ایس ایس جی سی کے دفاترسے رجوع کریں، ترجمان ایس این جی پی ایل: فوٹو: فائل

حکومت نے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق تندروں کے صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، اس سلسلے میں اوگرا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوجائے گا جب کہ تمام روٹی تندور کمرشل صارفین جنہوں نے اضافی ریٹ کے ساتھ بل جمع کرائے ہیں وہ صارفین بلوں کی درستگی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے گیس کے بل ہرانے نرخوں کے حساب سے ایڈجسٹ کر دیے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے ، رواں سال کے بجٹ میں کئے گئے اضافے کے بعد تندور کی روٹی مہنگی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔