کراچی میں رینجرز اورپولیس کی کارروائی 136 ملزمان گرفتار ٹارگٹ کلنگ میں 3 افراد جاں بحق

عوامی کالونی میں کورنگی ایسوسی ایشن کے سابق صدر منظر عالم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک September 28, 2013
گرفتار ملزمان بھتہ خوری ، ڈکیتی و رہزنی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 136 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاجب کہ ٹارگٹ کلنگ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز نے بلدیہ ٹاون میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے گینگ وار کے ملزم آصف کوزخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا، پولیس ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران شہر بھر سے مجموعی طور پر 90 ملزم گرفتارکئے گئے ہیں اور یہ ملزمان بھتہ خوری ، ڈکیتی و رہزنی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، رینجرز نے بھی چھاپہ مار کارروائی کرکے 46 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، سفاری پارک کے قریب جٹ لائن کے رہائشی کاشف حسین زیدی کو نامعلوم افراد افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، سرجانی ٹاؤن میں قاتلوں نے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک ملک عمرکو گولیوں سے چھلنی کردیا، کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں کورنگی ایسوسی ایشن کے سابق صدر منظر عالم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جبکہ میٹروول باوانی چالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پرمامور پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہزاد رضا جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں