ایرانی صدر حسن روحانی کا امریکا سے وطن واپسی پر جوتے سے استقبال
ایرانی صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے67 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔
ایران کے حسن روحانی کے امریکا سے وطن واپس پہنچنے پر ایک شخص نے غصے سے ان کی گاڑی پر جوتے دے مارا۔
ایرانی صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے تھے جہاں سے وہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج ہی تہران پہنچے تھے کہ وہاں ایک ایرانی شخص نے جوتا اتار کر ان کی گاڑی پر مار دیا۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو لے کر امریکا اور تہران کے درمیان 34 سال بعد گزشتہ روز ہی برف پگھلنا شروع ہوئی تھی جب امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی ہم منصب کو فون کرکے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جوہری پروگرام کے پرامن حل تلاش کریں گے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کریں گے۔