عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور پرتشدد واقعات 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
عراق میں رواں ماہ مختلف بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں 740 سے زائد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو چکے ہیں
عراق کے دارالحکومت میں دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داارلحکومت بغداد کے شمال میں ترمیا کے علاقے میں شدت پسندوں نے رات کے وقت پولیس اور فوجیوں کے 4 گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوئے، بغداد کے جنوب مشرق میں 2 دھماکوں میں وزارت بجلی کے ملازم سمیت 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ بجیج کے علاقے میں بھی ایک شہری دھماکے کا نشانہ بنا، شدت پسندوں کی جانب سے بجیج میں ہی ایک چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا جس میں 2 حملہ آوور اور ایک فوج ہلاک ہوا جب کہ بعقوبہ کے علاقے میں بھی مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی کونسل کے ممبر کا محافظ ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ عراق میں رواں ماہ مختلف بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں 740 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔