بھارتی شہرممبئی میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی متعدد تاحال لاپتہ

ممبئی میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی 5 منزلہ رہائشی عمارت جمعہ کی علی الصبح گر گئی تھی، امدادی کارروئیاں جاری


AFP September 28, 2013
ممبئی میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی 5 منزلہ رہائشی عمارت جمعہ کی علی الصبح گر گئی تھی،. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی شہر ممبئی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعد جاری امدادی کارروائیوں میں اب تک 45 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ممبئی کے جنوب میں ڈاکیارڈ روڈ پر واقع میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی 5 منزلہ رہائشی عمارت جمعہ کو علی الصبح گر گئی تھی جس کے ملبے تلے مجموعی طور پر 89 افراد دب گئے تھے جن میں سے 45 افراد کی لاشیں اور 33 کوئی زندہ نکال لیا گیا ، امدادی کاررائیوں میں مصروف ٹیموں کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں 15 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنےکے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے كہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈوڈارا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بھی ہوٹل کی عمارت گرنے سے 13 افراد ہلاک جبكہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں