کراچی میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

جاں بحق افراد کی شناخت35 سالہ محمد علی ، 13 سالہ حاجی خاصخیلی اور18 سالہ سونو شاہ ذیب کے نام سے کر لی گئی ہے

جاں بحق افراد کی شناخت35 سالہ محمد علی ، 13 سالہ حاجی خاصخیلی اور18 سالہ سونو شاہ ذیب کے نام سے کر لی گئی ہے، فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آبا د میں کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق واقعہ محرم الحرام کے جلوس کے دوران علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچہ اور ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسا، مقامی تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت35 سالہ محمد علی ، 13 سالہ حاجی خاصخیلی اور18 سالہ سونو شاہ ذیب کے نام سے کر لی گئی ہے۔
Load Next Story