فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہنے پر برازیلی وزیر نے معافی مانگ لی

برازیل کے وزیر اقتصادیات نے فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہا تھا اور اُن پر ایک لطیفہ بھی بنایا تھا

برازیل کے وزیر اقتصادیات نے فرانسیسی خاتون اول کو بدصورت کہا اور ان پر لطیفہ بھی بنایا (فوٹو : فائل)

فرانس کے صدر کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کو بدصورت کہنے پر برازیل کے وزیر اقتصادیات پالوگیٹس نے معافی مانگ لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی خاتون اول کو برازیلی وزیر کی جانب سے بدصورت کہنے پر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اس معذرت کے بعد کم ہوگئی ہے تاہم فرانسیسی عوام برازیل کے صدر سے بھی معذرت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


برازیل کے وزیر اقتصادیات نے فرانسیسی خاتون اول سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ ذاتی حملہ کرنے یا کسی کی توہین کرنا نہیں تھا تاہم مجھے اپنے الفاظ پر ندامت ہے، میرے الفاظ سے خاتون اول کی دل آزاری ہوئی اور مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کچھ عرصے قبل ایک تقریب میں برازیل کے صدر جیک بولسنارو نے فرانسیسی خاتون اول کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسز بریگیٹ میکرون بدصورت خاتون ہیں اور گزشتہ روز وزیر اقتصادیات نے بھی کہا کہ صدر جیک نولسنار نے درست کہا تھا فرانسیسی خاتون اول واقعی بدصورت ہیں۔
Load Next Story