سندھ حکومت کی 8 تا 10 محرم موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی سفارش

پورے صوبے میں نہیں صرف حساس علاقوں میں سروسز بند رہیں گی، حکام

پورے صوبے میں نہیں صرف حساس علاقوں میں سروسز بند رہیں گی، حکام (فوٹو؛ فائل

سندھ حکومت نے وفاق سے عاشورہ محرم کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 8 تا 10 محرم موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری عبدالکبیر قاضی کے مطابق پورے صوبے میں سیلولر سروس بند نہیں ہوگی تاہم مخصوص علاقوں میں سروس معطل رہے گی، ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل کمشنرز حساس علاقوں اور مخصوص اوقات کار کا تعین کریں گے، سکھر خیرپور، شکارپور، روہڑی، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


سیکریٹری محکمہ داخلہ عبدالکبیر قاضی کے مطابق آٹھ تا دس محرم جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر صوبے بھر میں 71 ہزار پولیس و رینجرز اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں صوبے میں آٹھ تا دس محرام الحرام موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی جزوی پابندی عائد ہوگی، کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، روہڑی، شکارپور، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم پابندی کا اطلاق جلوس ختم ہونے کے بعد نہیں ہوگا۔
Load Next Story