ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پاکستان


ویب ڈیسک September 07, 2019
بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلکووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھی دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ روز ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت دو سال میں 1970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کرے، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |