عالم لوہارایک تھا کوئی دوسرانہیں آئیگا عارف لوہار

میرے پرستار مجھے میرے والدکی مناسبت سے پکارتے ہیں تو اچھا لگتا ہے،عارف لوہار


Cultural Reporter August 31, 2012
میرے پرستار مجھے میرے والدکی مناسبت سے پکارتے ہیں تو اچھا لگتا ہے،عارف لوہار (فوٹو : فائل )

گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جب میرے پرستار مجھے میرے والد محترم کی مناسبت سے پکارتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ' زندگی میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھتا ہوں کہ کہیں میرے والد کے نام پر کوئی داغ نہ لگ جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ عالم لوہار ایک ہی تھا اوراب کوئی دوسرا عالم لوہار نہیں آئیگا ۔

میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں لیکن میں ان جیسا نہیں بن سکتا ۔ بھارتی فلموں میں پلے بیک سنگنگ کے حوالے سے عارف لوہار نے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارتی فلموں ''صاحب بیوی اور گینگسٹر'' اور ''کاک ٹیل'' میں میرے گانوں کو بھارتی میوزک انڈسٹری کے ساتھ وہاں کے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |