من موہن سنگھ سے ملاقات میں انہیں دورہ پاکستان کی پھر دعوت دوں گا نواز شریف

عرصہ دراز سے دونوں ملک ہتھیاروں کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اسے اب ختم ہونا چاہیے، نواز شریف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو


ویب ڈیسک September 28, 2013
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کا آغاز1999 کی سطح سے شروع ہونا چاہیئے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات میں انہیں پاکستان کے دورے کی ایک مرتبہ پھرسے دعوت دیں گے۔


بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک عرصے سے ہتھیاروں کی دوڑ لگے ہوئے ہیں اس لیے اب اس دوڑ کو ختم ہونا چاہیے، ہم کیوں ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے ایف 16 اور دیگر ہتھیاروں پر اپنا پیسہ برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کا آغاز1999 کی سطح سے ہی دوبارہ شروع ہونا چاہیئے۔


وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے مذاکرات کے کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے، لائن آف کنٹرول پردونوں مما لک کے درمیان بڑھتی ہوئی جارحیت پر شدید تحفظات ہیں اور وہ من موہن سنگھ سے ملاقات کے دوران اس مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ یا آزاد مکینزم بنانے کی پیشکش کروں گا۔


واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کل نیویارک میں ناشتے کی میز پر ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |