ڈیوڈ وارنر کا خود کو ’بے ایمان‘ قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب

تماشائی نے کہا کہ ’وارنر تم بے ایمان ہو‘۔ جس پر انھوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر انگوٹھوں کے اشارے سے انھیں جواب دیا۔


Sports Desk September 08, 2019
تماشائی نے کہا کہ ’وارنر تم بے ایمان ہو‘۔ جس پر انھوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر انگوٹھوں کے اشارے سے انھیں جواب دیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے خود کو 'بے ایمان' قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

چوتھے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے روز جب وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈ کی جانب آرہے تھے تو ایک تماشائی نے چلا کر کہا کہ 'وارنر تم بے ایمان ہو'۔ جس پر انھوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر انگوٹھوں کے اشارے سے انھیں جواب دیا۔

اس سے قبل سیریز میں ایک موقع پر باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران جب تماشائیوں نے ان کے پاس سینڈ پیپر کی موجودگی کے نعرے لگائے تو انھوں نے مسکراتے ہوئے دونوں جیبیں الٹ کر انھیں دکھائی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |