پاکستانی ٹی وی ڈرامے کی ترقی سے خوشی ہوتی ہے طلعت اقبال
آج ہمارا ڈرامہ دنیا بھر میں معیار کے اعتبار سے سر فہرست ہے جلد پاکستان آئوں گا
KARACHI:
امریکا میں مقیم ٹیلی ویژن، فلم کے نامور ادکار طلعت اقبال نے کہاکہ جب بھی پاکستانی ٹی وی ڈرامے دیکھتا ہوں مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کیونکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیلی ویژن ڈرامے نے زبردست ترقی کی ہے اور آج دنیا بھر میں ہمارا ڈرامہ سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
معیار کے اعتبار سے ہمارے ڈراموں نے ایک نئی مثال قائم کی ہے میرا بہت دل چاہتا ہے کہ میں بھی جلد پاکستان آکر ڈراموں میں کام کروں لیکن مصروفیات کی وجہ سے میرا پاکستان آنا نہیں ہورہا لیکن جلد وطن آکر اپنے پرانے دوستوں سے ملاقات کروں گا یہ بات انھوں نے امریکا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کے خراب حالات کا سن کر افسوس ہوا ٹیلی ویژن سے زیادہ فلم کا سب سے بڑا حلقہ موجود تھا لیکن ا فسوس کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔