تمہیں لٹا کر جوتے ماروں گا حکومتی ایم پی اے کی پولیس کو دھمکیاں

ایم پی اے کے گارڈز کوپنجاب کلب کے باہر تلاشی کیلئے روکا تو ایم پی اے بدتمیزی پر اتر آئے


تم ہو کون پوچھنے والے: چوہان، اہلکاروں میں بددلی، وزیراعلی آفس کو آگاہ کر دیا، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

پنجاب پولیس کو اخلاق و تمیز کا سبق پڑھانے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی چیکنگ کیلیے روکے جانے پر اہلکاروں کو دھمکیاں دینے، غلیظ زبان استعمال کرنے اور بدتمیزی کرنے لگے۔

حکومتی جماعت کے ایک ایم اپنی گاڑی اور ویگو ڈالے پر پنجاب کلب پہنچے، شناخت ہونے پر ان کی گاڑی کو اندر جانے دیا گیا جبکہ دوسری گاڑی پر سوار پرائیویٹ گن مینوں کو چیکنگ کے لئے روک لیا گیا، اس پر ایم پی اے نے کہا تم ہوتے کون ہو پوچھنے والے، میں تمہیں لٹا کر جوتے ماروں گا، جب اہلکاروں نے ان سے اخلاق سے بات کرنے کا کہا تو انہوں نے کہا ''آپ نے ہمیں رشتہ دینا ہے جہاں مرضی جاؤں'' تینوں گن مین بھی ڈالے سے اتر کر برہم ہوئے اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی سے پیش آئے۔ بعدازاں بغیر چیکنگ ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ افراد اندر چلے گئے۔

ناکہ انچارج اکرم علی کے مطابق واقعہ کی رپورٹ متعلقہ ڈی ایس پی اور سیکٹر انچارج کو بھی دی اور اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے زیادتی اور بدتمیزی کے خلا ف کارروائی کرکے داد رسی کی اپیل کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ایس او ٹو وزیراعلی پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیاہے۔اب معاملہ وزیراعلی پنجاب کے آفس پہنچ گیا ہے، وہ رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر آنے والے شخص کی انٹری ہوتی ہے،انٹری نہ ہونے پر چیکنگ کی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی کے نامناسب الفاظ اور دھمکیوں پر سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں میں شدید بددلی پھیل گئی، اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے ہیں، وزیراعظم واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں