سکھ یاتریوں کو نگرکیرتن کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

کشیدگی کے باوجود اجازت دی گئی، واہگہ پر استقبال کریں گے، پاکستان پر بندھک کمیٹی


آصف محمود September 08, 2019
نگر کیرتن 28 اکتوبر کو دہلی سے شروع ہو گا، واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا، دہلی گوردوارہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

بھارت سے کشیدگی کے باوجود گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے بھارتی سکھ یاتریوں کو نگرکیرتن کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی۔

دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق صدرسردارپرم جیت سنگھ سرنا نے نئی دہلی سے ننکانہ صاحب تک نگرکیرتن کی اجازت مانگی تھی جس کی پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سفارشات کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت داخلہ نے اجازت دے دی ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارستونت سنگھ نے کہاہے کہ واہگہ بارڈرپر پربندھک کمیٹی اورنانک نام لیواسنگتیں نگرکیرتن کا استقبال کریں گی، نگرکیرتن کوبھرپورسیکیورٹی دی جائے گی۔

سردارپرم جیت سنگھ سرنا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں پاکستان کی حکومت نے نگرکیرتن کی اجازت دے دی ہے، یہ نگرکیرتن 28 اکتوبرکو گوردوارہ بنگلہ صاحب دہلی سے شروع ہوگا، اس کے بعد اگلے دن سلطان پورلودھی پہنچے گا، وہاں قیام کے بعد نگرکیرتن امرتسرآئے گا اورپھر امرتسر سے واہگہ اٹاری بارڈرکے راستے لاہورپہنچے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں