سعودی عرب میں 419 نئی فیکٹریاں 24 ہزار روزگار کے مواقع
نئی فیکٹریوں کا تعلق صنعت کے مختلف شعبوں سے ہے۔
سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے 14رب ریال سے زیادہ لاگت کی 419 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کر دیے، ان سے 24ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔
سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نئی فیکٹریوں پر 14.3ارب ریال لاگت آئے گی اور 24ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کی فیکٹریوں کیلئے 67لائسنس جاری کیے گئے ان کی مجموعی لاگت 948ملین ریال ہو گی۔خوراک مصنوعات تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیلیے 65لائسنس جاری ہوئے۔ ان پر 1.8ارب ریال لاگت آئے گی 2018 کے اختتام پر سعودی عرب میں لائسنس یافتہ فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 8442تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد6لاکھ15ہزار ہے۔نئی فیکٹریوں کا عملہ اس میں شامل نہیں۔