وکی لیکس کے تاریخی سرور کی فروخت

فروخت کی آمدنی ’’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘‘ کو جائے گی۔


September 28, 2013
ڈیل ساختہ اس تاریخی سرور کو سویڈش انٹرنیٹ کمپنی Bahnhof نے ای بے کے ذریعے آن لائن فروخت کیا۔ فوٹو: فائل

وکی لیکس ایک غیرمنافع بخش، آن لائن عالمی تنظیم ہے جو خفیہ معلومات شائع کرتی ہے۔

یہ تنظیم اگرچہ 2006ء میں ایک آسٹریلوی شہری جولین اسانج نے قائم کی تھی مگر اسے عالمی شہرت 2010ء میں اس وقت ملی جب وکی لیکس کی ویب سائٹ پر عراق اور افغانستان کی جنگ سے متعلق لاکھوں خفیہ معلومات یا ڈپلومیٹک کیبلز شائع کی گئیں۔ ان خفیہ معلومات کی اشاعت نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔ یہ تہلکہ خیز مواد جس سرور میں محفوظ رکھا گیا تھا اسے چند روز قبل 33000ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔



ڈیل ساختہ اس تاریخی سرور کو سویڈش انٹرنیٹ کمپنی Bahnhof نے ای بے کے ذریعے آن لائن فروخت کیا۔ Bahnhof اُن دنوں وکی لیکس کی ہوسٹ کمپنی تھی۔ اِن دنوں فرانسیسی ویب ہوسٹنگ کمپنی OVH وکی لیکس کو ہوسٹ کررہی ہے۔



Bahnhof کے چیف ایگزیکٹیو جان کرلنگ کے مطابق اس سرور پر محفوظ تمام ڈیٹا مٹا دیا گیا ہے۔ وکی لیکس کے تاریخی سرور کی فروخت سے ہونے والی آمدنی ذرائع ابلاغ کی آزادی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم '' رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز'' کو دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں