ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق

پہلا پولیو کیس کراچی جب کہ دوسرا جنوبی وزیرستان میں رپورٹ ہوا، نیشنل ایمرجنسی سنٹر

پہلا پولیو کیس کراچی جب کہ دوسرا جنوبی وزیرستان میں رپورٹ ہوا، نیشنل ایمرجنسی سنٹر۔ فوٹو:فائل

نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے کراچی اور جنوبی وزیرستان سے 2 پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا، بچی افغان مہاجر خاندان سے تعلق رکھتی ہے جب کہ پولیو کا دوسرا کیس خیرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے سامنے آیا، جنوبی وزیرستان کے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔


ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 62 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، دونوں متاثرہ بچوں کے والدین نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کیا، رواں سال سندھ سے 6، پنجاب میں 5 اور بلوچستان میں 5 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے ۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق 2019 میں اب تک خیبر پختونخوا ٹرائبل ڈویژنز میں 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 38 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئےجب کہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 62 تک جاپہنچی ہے۔
Load Next Story