طالبان ہم سے جنگ نہیں براہ راست مذاکرات کریں افغان صدر کی نئی پیشکش
امریکی صدر کے امن مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کے بعد افغان صدر نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ پُرتشدد کارروائیاں روک کر حکومت کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے براہ راست مذاکرات کریں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان کو براہ راست حکومت سے مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔
افغان صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہییے، افغان حکومت طالبان کو کسی ثالث کے بغیر براہ راست امن مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔
یہ پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
صدر اشرف غنی کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت پر طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورت حال پر مشاورت جاری ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات منسوخ کرنے کا سب سے زیادہ نقصان خود امریکا کو ہوگا، طالبان
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے کابل حملے میں امریکی فوج کے اہلکار کی ہلاکت پر برہم ہوتے ہوئے گزشتہ روز اچانک قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔