افغان مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے کام لیں دفتر خارجہ

تمام فریقین جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 09, 2019
تمام فریقین جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں، دفتر خارجہ (فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ نے افغان مذاکرات معطل ہونے پر کہا ہے کہ پاکستان افغان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

افغان طالبان اور امریکی صدر کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی، ہر بار مذاکرات کے تمام فریقین پر تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا، پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقے سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے، ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے اس لیے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں