عبدالقادرہمیشہ تجربے کی بنیاد پر بات کرتے تھے بورڈ چیف

اسپنر کے اچانک جانے کا افسوس ہے ، ان کی یادمیں کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے، مانی


Sports Reporter September 09, 2019
اسپنر کے اچانک جانے کا افسوس ہے ، ان کی یادمیں کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے، مانی فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ عبدالقادر ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور تجربے کی بنیاد پربات کرتے تھے۔

ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ماضی کے عظیم لیگ اسپنرکے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کروانے کا ارادہ ہے مگر ابھی اعلان کرنے کا وقت نہیں، ہم ان کی یاد میں کچھ نہ کچھ ضرورکریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو عبدالقادر کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا، ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا اتوار کو بھی بندھا رہا، تعزیت کے لیے آنے والوں میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کپتان سلیم ملک اورعاقب جاوید، اعجاز احمد، امانت چن، ابرارالحق و ودیگر شامل تھے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ عبدالقادر کے انتقال کی خبر جب مجھے ملی، میں اسلام آباد میں تھا، لاہور پہنچنے کے فوری بعد تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں، عبدالقادر بہت اچھے انسان تھے، وہ جو بات بھی کرتے تھے، تجربے اور سوچ سمجھ کر کہتے تھے، ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ملک کیلیے ان کی خدمات ان گنت ہیں، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کروانے کا ارادہ ہے مگر ابھی اعلان کرنے کا وقت نہیں، ہم ان کی کی یاد میں کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔ سابق قومی کپتان سلیم ملک نے کہا کہ عبدالقادر نہ صرف عظیم کرکٹر تھے بلکہ بہت بڑے انسان بھی تھے،ان کی کرکٹ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عاقب جاوید نے کہا کہ نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے تھے،میں انھیں اس لیے بھی بہت زیادہ پسند کرتا تھا کہ انھوں نے کرکٹ کی بہتری اور نوجوان کرکٹرز کے حقوق کی ہمیشہ بات کی، دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |