پاکستانی فلموں کی بیرون ممالک شوٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

قیصر نظامانی نے گزشتہ دنوں امریکا کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف شہروں میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا۔

متعدد فلم ساز امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں فلمیں بنانے کے خواہش مند ہیں۔ ڈیزائن عیسی ملک/ ایکسپریس/فائل

SUKKUR:
پاکستان فلم انڈسٹری نے ماضی میں غیر ممالک جاکر فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ وہ اپنی فلمیں کم سے کم وقت میں مکمل کرلیں۔

اسطرح بیشتر فنکار شوٹنگ کے لیے ٹیم کے ساتھ ہوتے تھے اور کم وقت میںکام مکمل کر لیا جاتا تھا جب کہ پاکستان میں شوٹنگ کے دوران بیشتر فنکار ملک میں موجود ہوتے ہوئے بھی وقت پر نہیں پہنچ پاتے تھے جس کیوجہ سے فلموں کی تکمیل میں تاخیر ہوجاتی تھی، غیر ممالک میں بننے والی فلموں اور ٹی وی پروڈکشن میں ناظرین کو خوبصورت مناظر دیکھنے کا بھی موقع ملتا تھا۔ اب ایکبار پھر پاکستان میں بننے والی فلموں کو امریکا، برطانیہ، کینڈا اور دیگر ممالک میں شوٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔




ٹیلی ویژن کے نامور اداکار پروڈیوسر قیصر خان نظامانی نے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں امریکا کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف شہروں میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا، انھوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی فنکاروں سے بھی ملاقات کی اور انھیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی،اسی طرح اور بھی پروڈیوسر غیر ممالک میں جاکر کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانی فنکاروں نے اس کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔
Load Next Story