راولپنڈی پولیس نے تشدد اور غیر قانونی حراست چھپانے کیلیے موبائل فون پر پابندی لگادی
تھانے آنے والے ہر شخص سے ان سے موبائل فونز مرکزی دروازے پر ہی جمع کرلیے جائیں، تحریری ہدایات
WASHINGTON:
پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔
پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدمات کو چھپانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کے بعد تحریری اطلاعی رپورٹ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کردی جس میں آئندہ تھانے میں کسی کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کہ ہدایات درج ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فون جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوسکے استعمال کرسکیں گے، تھانے میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے، تھانے آنے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہوگی ، ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کرلیے جائیں گے۔