شاہ محمود انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے


ویب ڈیسک September 09, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے فوٹو:فائل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر جنیوا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنیوا میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔

شاہ محمود مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں