محرم الحرام پر سخت سیکیورٹی انتظامات ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بند

تمام حساس علاقوں اور راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگاکر سیل کردیا گیا


ویب ڈیسک September 09, 2019
تمام حساس علاقوں اور راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگاکر سیل کردیا گیا فوٹو:سوشل میڈیا

ملک بھر میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

9 محرم الحرام پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ عبادت گاہوں، مجالس ، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

تمام حساس علاقوں اور راستوں کو کنٹینر و خاردار تاریں لگاکر سیل کردیا گیا ہے جبکہ ملک میں تمام دفاتر، دکانیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں۔

ہیلی کاپٹرز کی مدد سے جلوس والے علاقوں میں فضائی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت بھی کیا جارہا ہے۔ جلوس کے راستوں پر بلند عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی اہلکار اور اسنائپرز تعینات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں