اسلام آباد اور مانسہرہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی، زلزلہ پیما مرکز
GILGIT:
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور نکیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلوں کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی، گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔