پاکستان آرڈیننس فیکٹریزکےذیلی اداروں کااسٹال توجہ کامرکز
ایکسپو2013میں قائم کردہ پی او ایف کا اسٹال نمائش کے دوسرے روزبھی ملکی اورغیرملکی وفودکی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
دفاعی پیداوارکے سب سے بڑے ملکی ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹریزکے ذیلی ادارے واہ انڈسٹریزلمیٹڈ، واہ نوبل گروپ آف کمپنیز، ہائی ٹیک پلاسٹکس، کاربائیڈفیکٹری اورواہ براس ملزکا ایکسپو2013میں قائم کردہ اسٹال نمائش کے دوسرے روزبھی ملکی اورغیرملکی وفودکی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
مصر کے چیئرمین برائے جنرل آرگنائزیشن ایکسپورٹ، امپورٹ کنٹرول وزارت تجارت وصنعت میجرجنرل عبدالکریم نے پی او ایف کی کلودنگ فیکٹری کے تیارکردہ آرمی یونیفارم، بلٹ پروف جیکٹ اورپرسنل لوڈکیئرنگ ایکویپمنٹ (پی ایل سی ای) ودیگراشیا میں گہری دلچسپی ظاہر کی، متحدہ عرب امارات، کینیا کے وفودکے علاوہ کمرشل قونصلرزنے بھی پی اوایف کی مصنوعات کامعائنہ کیا اوران کے اعلیٰ معیارکی تعریف کی۔
سندھ پولیس، اے ایس ایف اورقانون نافذ کرنے والے کئی اداروں کے اعلیٰ سول وفوجی حکام نے بھی پی اوایف کے ذیلی اداروں کی تیارکردہ مصنوعات کے معیارکوسراہا، واہ انڈسٹریزکے منیجنگ ڈائریکٹرمحمدرضوان نے ملکی وغیرملکی وفودکوپی اوایف کی مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی۔