پاکستانی کمپنیوں کو کروڑوں ڈالرکے برآمدی آرڈرزمل گئے
ایکسپو2013میں فرینچر،ٹیکسٹائل،پھل وسبزیوں،پنکھے،چاول ودیگرمصنوعات کے سودے
ایکسپو پاکستان نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں ۔
بنگلہ دیشی خریداروں نے 8ملین ڈالر کی مصنوعات درآمد کرنے کے لیے معاہدے طے کیے، متحدہ عرب امارات کے اسٹور نے100ملین ڈالر کا فرینچر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، دبئی اور عرب امارات کے خریداروں نے20ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل مصنوعات، بیڈ لینن، بیڈ ویئر مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پھل اور سبزیوں کے برآمد کنندگان کو 3ملین ڈالر کے برآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ ایکسپو پاکستان 2013 نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، نمائش میں مختلف کاروباری شعبوں سے منسلک مقامی اور غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمائش میں پیش کی جانے والی مصنوعات کو پسند کیا، نمائش کے دوران مختلف شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے معاہدے بھی طے پائے جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان سے 8ملین ڈالر کی مصنوعات درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن میں پنکھے، کینو اور باسمتی چاول سرفہرست ہیں، اس ضمن میں بنگلہ دیشی خریدارو ں اور پاکستانی ایکسپورٹرز کے درمیان باضابطہ معاہدہ بھی طے کیا گیا جس میں بنگلہ دیش میں پاکستانی کمرشل اتاشی فرح فاروق، ڈی جی بورڈ آف انویسٹمنٹ رضی الدین قریشی اور ٹی ڈی اے پی کی شاہدہ قیصر نے بھی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت پاکستانی کمپنی بنگلہ دیش کی Shuba انٹرپرائزز اور زیڈ اینڈ زیڈ کارپوریشن کو 1.5لاکھ پنکھے برآمد کریگی۔
ایک اور اہم معاہدہ پاکستان کی روشن انٹرپرائزز اور بنگلہ دیش کی تاشو انٹرپرائز کے مابین طے پایا جس کے تحت پاکستانی کمپنی رواں سیزن میں بنگلہ دیش کو 2ملین ڈالر کے کینو برآمد کرے گی، اسی کمپنی نے پاکستانی رائس کمپنی میٹکو سے 5لاکھ ڈالر مالیت کا چاول بھی خریدنے کے آرڈرز دیے ہیں،متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کا ایگ گروپ گھریلو فرنیچر رکھنے والے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں موجود اپنے اسٹورز کے لیے 100ملین امریکی ڈالر مالیت کے فرنیچر کی برآمدات کے لیے بات کر رہا ہے۔
دبئی ٹیکسٹائل سٹی کے وفد میں شامل آرٹ انڈیا ٹیکسٹائل نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں موجود برآمد کنندگان کے ساتھ 10 لاکھ ڈالر کی ڈیل کی ہے،دبئی ٹیکسٹائل کے ایک اور مندوب Renoka ٹیکسٹائل ملز نے گھریلو تزین و آرائش کے شعبے (پردوں، کپڑا وغیرہ) کے شعبے میں 2 ملین ڈالر مالیت کی ڈیل کو حتمی شکل دی ہے، متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے Uttam جنرل ٹریڈنگ تقریباً 10لاکھ امریکی ڈالر کے آرٹ کے نمونوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی قصاب ٹیکسٹائلز بھی ایک کروڑڈالر مالیت کی ڈیل کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کے سب سے بڑے درآمد کنندہ جاپان کے مندوبین نے آم کے ایک بڑے آرڈر کو حتمی شکل دی، پاک ڈینم نے ترکی کے خریدار کے ساتھ 10لاکھ ڈالر کے سودے کو حتمی شکل دی، زر عی خوراک کے شعبے چاول، تیار کھانے، پھل، سبزی اور جڑی بوٹیوں کا کاروبار کرنے والے ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ اورامریکا کے خریداروں کے ساتھ 35ملین ڈالر کے آرڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔