محمود آباد لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی میں ملوث2ملزمان گرفتار

کشمیر کالونی کی رہائشی 16سالہ لڑکی کوملزم شاہد ڈیفنس لے گیا،زیادتی کے بعدعبداللہ شاہ غازی کے مزارکے قریب چھوڑدیا


Staff Reporter September 29, 2013
مقدمے میں نامزد 4 ملزمان کے نام وقار عرف وکی ، شاہد عرف شانی ، شہریار اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔فوٹو:فائل

محمود آباد پولیس نے لڑکی کو اغوا کر نے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی کی رہائشی 16سالہ ثریا دختر حاجی احمد کو17ستمبر کو اغوا کیا گیا جس کو ڈیفنس میں زیر تعمیر بنگلے میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے 18 اور 19ستمبرکی درمیانی شب عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب چھوڑ دیا جس پر پولیس نے21ستمبر کو لڑکی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نمبر 275/13 درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی ، ایس ایچ او محمود آباد سرور کمانڈو نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج اور لڑکی کے بیان کے بعد مقدمے میں4ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جن کے نام وقار عرف وکی ، شاہد عرف شانی ، شہریار اور ایک نامعلوم شامل ہے۔



انھوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ نامزد ملزمان قیوم آباد A ایریا کے ایک مکان میں موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر2 ملزمان وقار عرف وکی اور شاہد عرف شانی کو گرفتار کرلیا ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ انھوں نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا اور دو دن تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کلفٹن میں چھوڑ دیا تھا ، ایس ایچ او محمود آباد سرورکمانڈو کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کی گرفتار ملزم شاہد سے دوستی تھی اور وہ ہی لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کر گیا تھا جہاں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، انھوں نے بتایا کہ لڑکی کے بیان اور 2گرفتار ملزمان کے اعتراف کے بعد مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں