نوابشاہ میں100 سے زائد افراد سگ گزیدگی کا شکار
خواتین اور اسکول جانیوالے بچوں پر کتوں کے حملے معمول بن گئے۔
ZURICH:
نوابشاہ سمیت ضلع کے مختلف شہروں میں پاگل آوارہ کتوں نے 100 سے زائد افراد کو جن میں بچے، بڑے اور خواتین شامل ہیں کاٹ کر زخمی کر دیا۔
تاجر رہنماؤں حاجی محمد سلیم شیخ، محمد سلیم مغل سمیت دیگر نے بلدیہ نوابشاہ کی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نوابشاہ میں کتا مار مہم فوری طور پر شروع کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں راہ چلتی خواتین،اسکول جانے والے بچوں اور دیگر افراد پر آوارہ کتوں کے حملے معمول بن گئے ہیں۔