جھیلوں پر قبضے کے خلاف فشرفوک فورم کا مظاہرہ

لائسنس ہونے کے باوجود ماہی گیروں کو مچھلی کا شکار نہیں کرنے دیاجارہا، مظاہرین


Nama Nigar September 29, 2013
میٹھے پانی کی جھیلوں سوڈو، ڈوگرو، چیہ واری منو جھیل، سنھڑو، توگا چو جھیل سمیت دیگر پر وڈیروں کا قبضہ ہے۔

GUIYANG: فشر فوک فورم سانگھڑ کے زیر اہتمام سانگھڑ کی میٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے سیکڑوں ماہی گیر خواتین، مرد اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔

فورم کی ضلعی صدر محمد حسین ملاح، ایوب ملاح، میر حسن مری، رمضان مری، نور زادی ملاح، جنت ملاح، رحماں ملاح، عابد مری، محمد حسن لانڈر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کے پاس مچھلی پکڑنے کا لائسنس ہے۔



اس کے باوجود میٹھے پانی کی جھیلوں سوڈو، ڈوگرو، چیہ واری منو جھیل، سنھڑو، توگا چو جھیل سمیت دیگر پر وڈیروں کا قبضہ ہے۔ وڈیرے ماہی گیروں کو مچھلی کا شکار نہیں کرنے دیتے جس سے ماہی گیر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سانگھڑ نشاندہی کرنے کے باوجود کارروائی کرنے کیلیے تیار نہیں، ماہی گیر اپنی جانوں پر کھیل کرمیٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضہ ختم کراینگے۔ اس موقع پر نیاز ملاح، تاجل ملاح دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں